Wednesday, December 13, 2017

صوفیاء کو کشف کیوں اور کیسے ہوتا ہے؟

0 comments
ویسے تو تصوفِ اسلامی پہ بیشمار سوالات کئے جاتے ہیں لیکن ایک اعتراض نما سوال جو اکثر و بیشتر سننے میں آتا ہے کہ "صوفیاء کو کشف و مشاہدہ اور وجدان کیوں ہوتا ہے؟"  اب اسکا بندہ کیا جواب دے۔۔ بھئی ہوتا ہے تو ہوتا ہے۔۔ آپ روک سکتے ہیں تو کوشش کرلیں۔۔ یا اللہ سے دعا کریں کہ وہ صوفیاء کے مکاشفات پہ کرفیو نافذ کر دے۔۔ کمال کرتے ہیں آپ۔۔ یہ اللہ کی عطا ہے، جسے چاہے نصیب کرے۔۔ ہم کون ہوتے ہیں اسے مشورے دینے والے۔۔ البتہ یہ سوال قابلِ اعتناء اور معقول لگتا ہے کہ "صوفیاء کو مکاشفات کیسے ہوتے ہیں؟" ذکراللہ...

شیخ المکرم مولانا محمد اکرم اعوان رحمۃ اللہ علیہ کا یومِ وصال - ایک روداد

0 comments
یہ 2017ء کے آخری ماہ کی سات تاریخ تھی اور پہلی جمعرات۔۔ دل صبح سے ہی مضطرب تھا۔۔ ایک عجیب سا دھڑکا لگا تھا۔۔ میں موبائل دیکھتے دیکھتے سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے آفیشل پیج پہ جا پہنچا۔۔ حضرت جی مولانا محمد اکرم اعوانؒ کا تین تاریخ کا بیان اپلوڈ کیا گیا تھا۔۔ میں سننے بیٹھ گیا۔۔ بیان کیا تھا، بس پیغام تھا۔۔ کچھ بھی ہو جائے، کیسا بھی حال آئے، ہر لمحے دامانِ رسالت سے وابستہ رہنے کی نصیحت تھی۔۔ گویا اپنی زبان کو درود پاک کے تسلسل سے معطر رکھنے اور بدن کو مجسمِ درود بنانے کی وصیت تھی۔۔ میری چھٹی حس نے...

Friday, September 15, 2017

کشف، کرامت، الہام کی حقیقت

0 comments
یہ درست ہے کہ انسان کے اندر بہت سی پوشیدہ صلاحیتیں اور طاقتیں ایسی ہیں جن کا خود عموماً انسان کو علم یا یقین نہیں ہے اور جو مختلف ریاضتوں اور محنتوں سے حاصل ہوجاتی ہیں۔ مسمریزم، ہپناٹزم وغیرہ ایسی ہی طاقتوں کو حاصل یا ظاہر کرنے کی کوششیں ہیں. تاہم وحی، کشف، الہام وغیرہ اس سے بالکل الگ اور مختلف چیزیں ہیں. ان چیزوں کا تعلق بندے اور اللہ جل شانہ کے تعلق کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ تعلق جب بہت قوی ہوتا ہے تو منجانب اللہ بندے کو یہ چیزیں بسا اوقات عطا ہوتی ہیں۔  اگر یہ تعلق نبوت کے مقام کا ہو تو...

Thursday, August 24, 2017

اسلامی اور غیراسلامی تصوف

0 comments
کوئی انسانی تحریک، خواہ وہ کتنی اچھی کیوں نہ ہو، جب افراط و تفریط اور عمل و ردعمل کا بازیچہ بنتی ہے تو اس کی شکل مسخ ہوئے بغیر نہیں رہتی۔۔ مثلا ہمارے متکلمین نے اسلام کو یونانی فلسفہ کی زد سے بچانے میں بڑی قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں،، لیکن آگے چل کر جب علمِ کلام کو شکوک و شبہات پیدا کرنے کا ذریعہ بنا لیا گیا تو یہی علمِ کلام مسلمانوں میں ذہنی انتشار برپا کرنے کا سبب بن گیا۔۔چنانچہ جوابا حضرات علمائے کرام نے علمی و نظری دلائل سے اسلام کی حقانیت کو واضح کیا۔۔! یہی حال تصوفِ اسلامی کا بھی...