بہت سے دوستوں کی طرف سے پوچھا جا رہا ہے کہ آپ جو ذکر کرتے ہیں اسکا طریقہ بتا دیں.. انباکس میں فرداً فرداً جواب تو دے دیا ہے مگر بہتر ہے کہ سب کے افادہ کیلئے یہاں بھی لکھ دیا جائے..!
۔
ہم جو ذکر کرتے ہیں اسے ذکرقلبی یا ذکرِ خفی کہا جاتا ہے.. احادیث مبارکہ کے مطابق یہ ذکرِ لسانی (زبانی) سے ستر گنا افضل ہے کیونکہ اسے فرشتے بھی نہیں سن سکتے.. صرف اللہ کریم کو پتہ ہوتا ہے کہ میرا بندہ مجھے یاد کررہا ہے.. اس ذکر کو کرنے کی اجازتِ عام ہے.. فوائدِ باطنی، اصلاحِ نفس، اطمینانِ قلب، نماز میں وساوس سے نجات اور یکسوئی کے حصول نیز تزکیہِ نفس کے ضمن میں یہ انتہائی اکسیر ہے.. اسکا اسلوب صوفیاء نے قرآنِ حکیم سے اخذ کیا ہے اور انکے تجربات کا نچوڑ ہے.. آج بھی بےشمار اللہ والوں کے معمولات میں شامل ہے..!
۔
۔
ذکرِ قلبی کا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ صبح شام کچھ وقت (15-20 منٹ تقریباً) کیلئے خود کو دنیا والوں سے علیحدہ کر لیں.. قبلہ کی طرف چہرہ کرکے بیٹھ جائیں.. منہ اور آنکھیں بند کرلیں.. بہتر ہے کہ لائٹ بجھا دیں.. تمام خیالات کو کمرے سے باہر رکھ دیں.. اب اللہ پاک کی ذات کا تصور کریں.. ناک کے ذریعے لئے گئے اپنے سانسوں کی آمدورفت کا یوں دھیان رکھیں کہ اندر جانے والا ہر سانس لفظ ''اللہ'' اپنے ساتھ لے کر جائے اور اللہ کا یہ ذاتی اسم اپنی پوری برکات، نورانیت کیساتھ آپکے دل (قلب) میں اتر جائے.. باہر آنے والا سانس لفظ ''ھو'' بن کے نکلے اور اس ''ھو'' کی ضرب یا چوٹ دل پر لگے.. یعنی ''اللہ ھو'' کا ذکر کرنا ہے کچھ وقت کیلئے.. قدرے تیزی سے سانس لیں.. گردن اور جسم کی ہلکی سی حرکت بھی سانس کے آنے جانے میں شامل ہو جائے تو مزید توجہ حاصل ہو گی.. کچھ دیر بعد سانس اور بدن نارمل کرلیں مگر توجہ ٹوٹنے نہ پائے.. ہر سانس پہ نگرانی رہے کہ کوئی بھی سانس "اللہ ھو" سے خالی نہ جائے.. توجہ برقرار رہے.. لگاتار اور مسلسل یہ سلسلہ جاری رہے، پھر دعا کرلیں.. یہ پہلا سبق ہے..!
.
خیراندیش: محمد نعمان بخاری
۔
شیخ المکرم مولانا عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی زبانی ذکرِ قلبی کا طریقہ سمجھنے کیلئے یہاں کلک کیجئے۔
۔
شیخ المکرم مولانا عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی زبانی ذکرِ قلبی کا طریقہ سمجھنے کیلئے یہاں کلک کیجئے۔
اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ بہت مفید ویب سائٹ ہے۔ میں اس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہوں
Asslam o alikum sufi sahib.
Sir mai seraf itna jana chahon ga k ya tareka jo ap ny oper daraj keya hai ya ahadees sy kahin sabit hai.
Agr sabit hai to plz hawala den.
JazakAllah
جزاک اللہ میرا فون نمبر ھے 03232268004 مجھے زکر خفی کرنا ھے
کوئی شخص بھی ذکر قلبی سیکھنا چاہتا ھے تو مجھ ضرور رابطہ کرے اللہ کی رضا کے لیے آپ کو ذکر قلبی تعلیم دیا جائے الحمد للہ پہلے دن سے ہی دل لطائف اللہ اللہ اللہ کرنا شروع کردیں گے میرا وٹس اپ نمبر 03154535627 ھے