Tuesday, July 28, 2015

غامدی صاحب سے مرزا غلام قادیانی کے متعلق واضح موقف کا اصرار

0 comments
ہم کہتے ہیں بھائی جی، آپ اپنے امام جناب غامدی صاحب کو کہیں کہ سیدھی طرح دوٹوک بات یوں فرما دیں کہ چونکہ مرزا غلام قادیانی نے نبوت کا صریح دعویٰ کیا تھا جس کا ثبوت اسکی تحاریر ہیں، چنانچہ میں اسے کافر مانتا ہوں.. بات ہی ختم ہو جائیگی.. مگر صاحب ہیں کہ غیر منطقی چونکہ چنانچہ کرکے اس کذاب کو بچانے پہ مصر ہیں.. پھر آپ کہتے ہیں کہ چار گھنٹے کا لیکچر سن لو.. کیوں جی وجہ؟ جو بات دو منٹ میں بآسانی کہی جا سکتی ہے اسے جاننے کیلئے ہم اپنے چار قیمتی گھنٹے کس خوشی میں لگا دیں؟ کیا اس ویڈیو میں اگر مگر کے علاوہ کچھ ہے؟ اگر ہے تو وہ جملے کوٹ کریں تاکہ ہم اپنے ٹائم اور موبائل ڈیٹا کے مثبت استعمال کے بارے میں سوچیں اور سیاق و سباق کا جائزہ لیں.. مگر آپ ایسا کر ہی نہیں سکتے.. کیونکہ موصوف مذہب کے عمران خان ہیں.. اپنے موقف کی توضیح و تدلیل کرنا بہت مشکل ہے جناب کیلئے..!!
(بخاریات)
تنبیہ: اب آپ یہ مت گننے بیٹھ جائیے گا کہ میں نے یہاں کتنی مرتبہ چونکہ چنانچہ اگر مگر استعمال کیا ہے. :)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

کمنٹس

سید اسرار احمد: نعمان بھائی یہ علمی بددیانتی پر مبنی رویہ ہے کہ آپ کسی کی بات مکمل سنے بغیر ہی رائے قائم کرلیں اور اپنے تئیں اطمینان بھی کرلیں کہ ہم جانب حق ہیں، 
حوصلہ کیجے اور مکمل چار قیمتی گھنٹے صرف کرلیجے، میرا دعویٰ ہے آپکو مایوسی نہیں ہوگی!

محمد نعمان بخاری: میرا مطالبہ پوسٹ میں واضح ہے. بسم اللہ کیجئے۔

سید اسرار احمد: نعمان بھائی بہت سادہ سی بات ہے آپ کی خدمت میں عرض کروں، آپ اس بات پر خفا مت ہوئیے گا، حقیقت یہ ہے کہ آپ کی یہ پوسٹ انتہائی بچکانہ ہے،
سنجیدہ علمی رویہ اپنانے کے لیے زبانوں کو لگام دینی پڑتی ہے، 
دھیان اور تسلی سے اور دوزانؤں ہو کر اہل علم سے پہلے ادب سیکھا جاتا ہے،
یہ کافر وہ کافر، فلاں گمراہ فلاں زندیق، یہ سب باتیں IMMATURITY پر مبنی ہیں، پوری تسلی سے رائے کو سنیے، اختلاف ہے تو دلیل سے بات کو واضح کیجے لیکن چونکہ آپ کی ' مرضی ' کی بات نہیں کی لہٰزاہ یہ صاحب قادیانیوں کی حمایت کررہے ہیں، بہت ہی نامناسب بات ہے۔

میری بات سن لیں تو چند لائنز میں عرض ہے،
غامدی صاضب کے نزدیک مرزا غلام احمد قادیانی صاحب نے نبوت کا جو دعویٰ کیا ہے اسکی وجہ ان کی متصوفانہ اپروچ ہے، اور جو دعویٰ مرزا صاحب کررہے ہیں، وہ صوفیوں کے ہاں روز کا معمول ہے، اس اعتبار سے ہمت کرو اور کفر کا فتویٰ مرزا صاحب سمیت تمام صوفیاء پر بھی لگاؤ، اور سب کو کافر قرار دو؛؛ کیونکہ وحی و الہام کے دروازے کو نبی ﷺ کے بعد کھولنے کی جسارت صوفیاء نے کی ہے، اور مرزا غلام احمد اسی کی ایک کڑی ہے۔
اب زرا ہمت کیجے اور پورا لیکچر سن لیجے
جزاک اللہ خیرا

محمد نعمان بخاری: تسلیم کہ یہ بچگانہ پوسٹ ہے.. اسکی وجہ یہی ہے کہ سابقہ سنجیدہ پوسٹس میں مجھے مطمئن نہیں کیا گیا.
میں یہاں کسی مسلک کی بات نہیں کررہا کہ یہ کافر وہ کافر کا نعرہ لگایا جائے.. سیدھی سی بات ہے جو مرزا لعین سے متعلق ہے اور بس..
مجھے یہ بتائیں کہ کس صوفی نے یہ دعوی کیا کہ مجھ پہ ٹیچی ٹیچی (فرشتے) وحی لے کر آتے ہیں اور اب میں مہدی اور پھر عیسی اور بھر ظلی بزوری ہوں؟؟ صوفیاء کی اپروچ القاء و کشف تک ہے جسے غامدی صاحب غلط طور پر وحی و الہام سے جوڑ رہے ہیں.. یہ بھی بتا دیجئے کہ کون ایسا صوفی تھا جس نے نبوت کا دعوی کیا ہو اور اسکی زندگی سنتِ پیغمبر کے متصادم ہو اور پھر انکے ماننے والے اسے نبی مانتے ہوں؟
غامدی صاحب دو مختلف کیسز کو گڈمڈ کر رہے ہیں...! ٹو دا پوائنٹ جواب کا منتظر ہوں۔

جمال مصطفیٰ: کبھی کبھی سوچتا ھوں حضرت عمر رضی اللہ عنہ تلوار لے کر غصے میں رسولﷺ کو قتل کرنے نکلے تھے اور اگر قرآن کی آواز انکے کان میں نہ پڑتی؟ تو؟. یہ مثبت تعصب اور اپنے فکر کو صحیح سمجھنے کی کوئی آخری حد ھی ھوتی ھے.... میں اور آپ اپنے بارے میں تصور کرسکتے ھیں کہ رسولﷺ کو قتل کرنے نکل پڑیں؟؟ معاذاللہ ھم سب اللہ سے اس بارے پناہ چاھیں گے. اپنی پہلے سے قائم شدہ رائے صرف تب ھی بدل سکتی ھے جب حق اور سچ سننے کے لئے کان کھلے رکھے جائیں. اور یہ ماننے کا حوصلہ کہ میں بھی غلط ھو سکتا ھوں....خدارا اس مثال کے جواب میں یہ لاجک نہ لے آئیے گا کہ کہاں وہ کہاں یہ.... صاف ظاھر ھے یہاں تقابل ھرگز مراد نہیں. البتہ کچھ اور کہنا مقصود ھے اگر اسی پر فوکس رھے تو آسانی سے سمجھ آجائے گی
.. ..کامل ایمان اور کامل حق کی تلاش میں چار گھنٹہ کیا شاید چار سال بھی لگ جائیں تو کیا غلط ھے؟ میرے خیال سے ایک سنجیدہ مزاج بات کی تہہ تک پہنچنے کےلئے اپنی کوشش جاری رکھے گا...وگرنه کئی بہتان اور فسق گناہ ھیں یہ تو ھم سب جانتے ھیں ...میں چونکہ وہ چار گھنٹے کی گفتگو سن چکا ھوں اس لئے جانتا ھوں کہ کسی فتنہ گر نے کتنی کامیابی سے گیارہ منٹ کی ویڈیو تیار کی ھے....سیاق اور سباق نہ صرف تباہ کئے بلکہ اس سے واقعی بلکہ یقیناﹰ غلط تائثر ملتا ھے.... .... لیکن اگر ھم اپنے تیئں اپنے ھی آپ کو نیک گردانتے ھیں تو دفع کرو کسی نئے عالم کو کیا سننا ...میرے باپ دادا کا مذھب ھی کافی تھا جس میں فیس بک تو دور کی بات لاؤڈ اسپیکر بھی حرام تھا ....لیکن تواصی بالحق ھمارا فرض ھے ورنہ خسارہ ھی خسارہ ..

محمد نعمان بخاری: ادھر ادھر کی باتیں چھوڑیں جناب،، یہ بتائیں کہ مرزا کا ختمِ نبوت پر عقیدہ کیا تھا؟ کیا آپ اس سے ایگری ہیں؟ نیز مرزا کے عقائد کو تسلیم کرنے والوں کو آپ اور غامدی صاحب کیا سمجھتے ہیں؟ دو لائنز میں جواب دیں اور وقت بچائیں..!

جمال مصطفی: وہی مسئلہ ہے چونکہ پورا لیکچر سیاق میں نہیں اسی لئے بات سمجھنی اور سمجھانی مشکل ھو رھی ھے. فیس بک پر تین دن لگانے کیا تین گھنٹے نکالنے سے بہتر نہیں ھیں؟ یا اسکا زیادہ ثواب ھے. ؟ 
سر وہی نقطہ غلط فہمی بن رھا ھے. جو جو خود کو نبی یا خدا سمجھ رھا ھے اسکی اگلی نسلوں کو غامدی فکر خیر خواہی سے اسلام کی خالص دعوت دینا چاھتا ھے. اور دیگر علماء اور حضرات اس کی اگلی نسلوں کو دعوت دینے تک کا روادار نہیں جانتے بس نفرت کرتے ھیں اور لازما جهنم میں ھی دھکیلنا چاھتے ھیں. جبکہ غامدی صاحب کا یہ کہنا کہ احمدیوں کی اگلی نسلیں شاید واپس آجاتیں یا رجوع کر لیتیں اگر ھمارے علماء شدت کی بجائے علمی رویہ اپناتے ....کیا احمدیوں کو دعوت دینا فرض ھے؟ یا ان کی تکفیر فرض ھے؟ اسی دعوتی پہلو سے غامدی صاحب انکا پورا نام بھی لیتے ھیں اور "مرزا صاحب" کہتے ھیں اور لوگوں کو لگتا ھے چونکہ عزت دے رھے ھیں اس لئے اسے نبی مان لیا ھے نعوذ بالله. برائے مہربانی تھوڑا وقت نکال لیں. اور پہلے سن لیں کہ بات کیا چل رھی ھے. وھاں انہوں نے واضح بتایا ھے کہ انہیں غلطی کیسے لگی ..!

محمد نعمان بخاری: غامدی صاحب واحد بندے نہیں جو مرزا کو صاحب کہتے ہیں.. جس بھی عالمِ دین نے مرزا کا علمی رد کیا ہے اسے صاحب ہی لکھا ہے، یہ تہذیبی اسلوب ہے جس پر ہم نے آپ سے موقف مانگا ہی نہیں..
دوسری بات، احمدیوں کو دعوتِ اسلام دینے کیلئے بھی غامدی صاحب واحد بندے نہیں ہیں بلکہ ہمارے علماء ہزاروں قادیانیوں کو مسلمان کر چکے ہیں الحمدللہ.. مگر کیسے؟ مرزا کے دجل و فریب کی وضاحت کرکے.. جب مرزائیوں پہ یہ واضح ہو جاتا ہے کہ مرزا اپنی ہی تحریروں کے حمام میں ایک مکار اور بیوقوف شخص ثابت شدہ ہے تو ایک عام فہم بندہ بھی حقائق سے بہرہ ور ہو جاتا ہے.. غامدی صاحب کیوں اس چکر میں ہیں کہ مرزا کو بچایا جائے تاکہ مرزائی بچ سکیں؟ ہم صدقِ دل سے مرزائیوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی سادگی میں دھوکہ کھا گئے ہیں.. اتنی سی بات ہے جسے بلاوجہ گھمایا جا رہا ہے..
مکرر مطالبہ ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں چھوڑ دیں،، واضح طور پر یہ بتائیں کہ مرزا کا اسکی کتب کے آئینے میں ختمِ نبوت پر عقیدہ کیا تھا؟ کیا آپ اس سے ایگری ہیں؟ نیز مرزا کے عقائد کو تسلیم کرنے والوں کو آپ اور غامدی صاحب کیا سمجھتے ہیں؟ دو لائنز میں جواب دیں اور وقت بچائیں.

ظفر اقبال اعوان: حیرت ہوتی ہے کہ ہم جیسے نادیدے جس بات کو با آسانی سمجھ رہے ہیں اہل علم اس کا متنجن کیوں بنانے پر بضد ہیں....؟ جو بحث 1907ء میں ختم ہو گئی ....جس مباہلے کا فیصلہ آسمان سے سوا صدی پہلے آ چکا....اور جسکے تابوت پر 1953 ء میں خون شہیداں سے مہر لگائی جا چکی.....اسے محض چند فیشنی جدیدیوں سے منوانے کا اپن میں تو یارا نہیں ہے بھائی !!

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔