Monday, June 29, 2015

اگر حاملینِ تصوف کوتاریخ سے نکال دیا جائے تو۔۔ (از: سید متین احمد)

0 comments

"تصوف کے بارے میں اکثر یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ 
اگر تصوف کے حاملین کو تاریخ اسلام سے نکال دیا جائے تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے؟"

تمام قابل ذکر محدثین، مفسرین، فقہاء وغیرہ کی سوانح کو دیکھا جائے تو ان میں چند باتیں نمایاں ہیں :
1۔ فقہ میں مذاہب اربعہ کے پیرو ہیں۔
2۔ عقائد میں معروف مذاہب سے منسوب ہیں۔
3۔ کسی روحانی شیخ سے تربیت یافتہ ہیں. 
اگر یہ لوگ اسلام کے وفادار نہیں تھے، اور ہندؤوں کے افکار سے بھی اسلام کو نہیں بچا سکے، تو آج قرآن حدیث قرآن حدیث کی تسبیح پڑھنے والے لوگ اس بات کی کیا ضمانت دیتے ہیں کہ ان لوگوں کے ہاتھوں منتقل ہونے والے اسلام کے یہ سر چشمے محفوظ حالت میں ہیں؟ 
اگر ان کا دعویٰ یہ ہے کہ بے آمیز اسلام صرف ان کے دیانت دار دماغ مبارک نے دریافت کیا ہے، تو پھر ان سے علمی مناظرہ کرنے کے بجائے انہیں دماغی شفا کے لیے خمیرۂ گاؤ زبان تجویز کرنا چاہیے۔
(از: سید متین احمد)

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔